
مقبوضہ بیت المقدس : صیہونی دہشتگردوں نے غرب اردن کے شمالی علاقے پر حملہ کر کے 18 فلسطینیوں کو زخمی کر دیا۔صیہونی دہشتگردوں نے شمالی غرب اردن میں قصرہ نامی دیہات پر حملہ کیا اور کھلے عام گولیاں چلائیں ادھر صیہونی فوجیوں نے ایک بار پھر مقبوضہ بیت المقدس کے شیخ جراح محلے پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی زخمی ہوگیا۔ شیخ جراح کے مکینوں نے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی جان دے دیں گے لیکن اپنے وطن کی حفاظت کرتے رہیں گے۔


































