Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

غاصب اسرائیلی فوج کی مغربی کنارے پر چڑھائی، فلسطینی نوجوان شہید

نابلس : اسرائیل کی صیہونی فوج ایک بار پھر مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں پر ٹوٹ پڑی۔ صیہونی فوج نے جنوبی مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں بیت لحم اور بیت جالا میں دھاوا بولا۔ فوجیوں نے فلسطینی نوجوان کے سر میں گولی ماری۔ جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ فائرنگ میں دیگر 6 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے۔ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز نے عقبة جبر کے پناہ گزین کیمپ پر چھاپہ مارا۔ صیہونی فوج نے فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی ۔ مزاحمت پر اندھادھند گولیاں چلادیں۔ایک فلسطینی نوجوان زخمی ہوگیا۔ دوسرا نوجوان بیت جالا میں اسرائیلی فوج کی دراندازی کے دوران زخمی ہوا۔ فورسز نے فلسطینیوں پر براہ راست فائرنگ کی۔ آنسو گیس کے گولے داغے اور دھویں کے شیل پھینکے۔ غرب اردن کے علاقے طولکریم میں فائرنگ سے ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔ جبکہ ایک کو گرفتار کرلیا گیا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular