
جنین :صیہونی فوج کی فائرنگ سے 2 فلسطینی شہید اور 6 زخمی ہوگئے۔ صیہونی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین کے مضافات پر دھاوا بول دیا۔ مقامی افرادکی بڑی تعداد گھروں سے نکل آئی جن پرصیہونی فوجیوں نےگولیاں برسادیں۔ فائرنگ سے ایک نوجوان شہید اور 6زخمی ہوگئے۔اُدھر صیہونی فائرنگ سے زخمی ایک اور نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کرگیا۔


































