
سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کارروائی میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔ فوجیوں نے نوجوان کو ضلع پلوامہ کے علاقے بٹ پورہ نینا میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ قابض فوجیوں نے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کر کے آپریشن کیا علاقے میں موبائل انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی۔


































