
راولپنڈی : پاکستان نے بھارت کی مقبوضہ کشمیر کے لیے نام نہاد حد بندی کمیشن کی رپورٹ کو واضح طور پر مسترد کر دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت کے پاکستان میں تعینات ناظم الامورکو وزارت خارجہ میں بلایا گیا اورحکومت پاکستان کی طرف سے نام نہاد حد بندی کمیشن کی رپورٹ کو واضح طور پر مسترد کرنے سے آگاہ کرکے ڈیمارش سونپا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی نظر میں ایسا کمیشن اور اسکی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کا مقصد مقبوضہ جموں و کشمیر کی مسلم اکثریتی آبادی کو بے اختیار کرنا ہے۔


































