Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

امریکا سے جوہری مذاکرات جمعہ کو عمان میں ہوں گے، عراقچی

تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ جوہری مذاکرات جمعے کو مسقط میں ہوں گے۔ امریکی عہدیدار نے بھی مسقط میں مذاکرات کی تصدیق کر دی ہے۔ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ امریکا کے ساتھ جوہری مذاکرات صبح دس بجے عمان کے دارالحکومت مسقط میں طے ہیں۔ انہوں نے مذاکرات کے انعقاد کے لیے عمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ اس سے پہلے امریکی نیوز ایجنسی ایکسیوز نے دعویٰ کیا تھا کہ مذاکرات معطل ہوگئے ہیں۔ تاہم ایک امریکی عہدیدار نے بھی مسقط میں مذاکرات کی تصدیق کر دی۔ ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ولی امر مسلمین آیت اللہ خامنہ ای کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا خطے میں اپنی فوجی موجودگی بڑھا رہا ہے۔ انہیں بہت فکرمند ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں تاہم انہوں نے فوجی کارروائی کو بھی خارج از امکان قرار نہیں دیا۔ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکی حملوں کے بعد ایران ایک نئی جوہری تنصیب پر غور کر رہا تھا، جس پر امریکا نے سخت ردعمل کی وارننگ دی۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular