Sun Oct 18, 2026

فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار

روزانہ کی خبریں

کسی بھی قسم کی پابندی ایرانی عوام کی پیشرفت کو روک نہیں سکتی, وزیرخارجہ

تہران : ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اپنے ایک بیان میں ایران کی جانب سے تازہ لانچ کئے گئے سیٹیلائٹ نور 2 کی جانب اشارہ کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ کسی بھی قسم کی پابندی عظیم ایرانی عوام کی پیشرفت کو روک نہیں سکتی۔ ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے بیان میں ایرانی وزیر خارجہ نے زمین سے 500 کلومیٹر کے فاصلے پر قاصد نامی ایرانی سیٹیلائٹ کیریئر کے ذریعے نور 2 سیٹیلائٹ کی کامیاب لانچنگ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم اور ایرانی سائنسدانوں و سبز وردیوں میں ملبوس سپاہ پاسداران کے ماہرین کی محنت سے نور 2 سیٹیلائٹ، ملکی سطح پر تیار کردہ سیٹیلائٹ کیریئر قاصد کے ذریعے کامیابی کے ساتھ زمین کے مدار میں پہنچ گیا ہے۔ حسین امیر عبداللہیان نے لکھا کہ کسی بھی قسم کی پابندی عظیم ایرانی عوام کی پیشرفت کو روک نہیں سکتی۔ انہوں نے اپنے پیغام کے آخر میں لکھا کہ اسی جہادی نکتۂ نگاہ کے ذریعے آٹوموٹو انڈسٹری سمیت ہر اقتصادی و صنعتی میدان میں عالمی سطح کی پیشرفت حاصل کی جا سکتی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular