
بیروت : حماس کے رہنما اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ طوفان الاقصیٰ آپریشن صرف غزہ تک ہی محدود نہیں ہے۔ لبنان، یمن اور عراق کی عوام بھی اس کامیابی کا پھل کھائیں گے۔ اسامہ حمدان نے کہاکہ طوفان الاقصیٰ فلسطین کی آزادی کا راستہ ہے۔ غزہ میں مقاومتی کمانڈرز اپنی مکمل سیاسی و جنگی فہم و فراست کے ساتھ اس آپریشن کو کنٹرول کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ امت اسلامی کو ایک ایس فتح سے ہمکنار کر رہی ہے جو دشمن کی سوچ میں بھی نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس جنگ میں کوئی بھی عنصر قاسم سلیمانی کے کردار کی نفی نہیں کر سکتا۔ رضی موسوی کے قتل سے پتہ چلتا ہے کہ نتین یاہو، اس کی کابینہ اور فوج روز بروز شکست سے دوچار ہو رہے ہیں۔ صیہونی فوج غزہ میں اپنے بیان کئے گئے اہداف میں سے کسی ایک کو بھی حاصل نہیں کر سکی۔ انہیں مکمل طور پر شکست ہو رہی ہے۔


































