Fri Oct 16, 2026

امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر

روزانہ کی خبریں

اسرائیل کے ساتھ نئے مذاکرات کی کوئی ضرورت نہیں، حماس

بیروت : حماس نے اسرائیل کے ساتھ نئے مذاکرات کو وقت کا ضیاع اور غیر ضروری قرار دے دیا۔ حماس کے رہنما اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ مذاکرات کے باعث اسرائیلی فوج کو غزہ میں جارحیت جاری رکھنے کے لیے مزید وقت ملتا ہے۔ جب تک غزہ جنگ کے خاتمے کے مطالبات پورے نہیں ہوں گے حماس اسرائیل کے ساتھ مزید ثالثی مذاکرات میں دلچسپی نہیں رکھتی۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے لیے فوری طور پر غزہ کی پٹی سے انخلاء اور تمام جارحیت بند کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اسرائیلی میڈیا کی ان خبروں کی تردید کی کہ مذاکرات منگل کو قاہرہ میں دوبارہ شروع ہوں گے۔ اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ پیرس میں موساد کے سربراہ ڈیوڈ بارنیا نے سی آئی اے کے ڈائریکٹر بِل برنز اور قطر کے وزیراعظم محمدبن عبدالرحمٰن الثانی کے ساتھ ملاقاتوں میں تعطل کا شکار مذاکرات کے لیے ایک نئے فریم ورک پر اتفاق کیا ہے۔ جبکہ ایک اسرائیلی عہدیدار نے کہا ہے کہ یرغمالیوں کی رہائی کے لیے حکومت کا رواں ہفتے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا ارادہ ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular