Fri Oct 16, 2026

ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا

روزانہ کی خبریں

نصاب تعلیم میں کسی قسم کی تبدیلی برداشت نہیں کی جائے گی، وفاق علماء شیعہ پاکستان

ملتان : وفاق علماء شیعہ پاکستان کے مرکزی صدر علامہ سید رضی جعفر نقوی، علامہ اختر حسین نسیم، علامہ عون نقوی، غضنفر علی حیدری، علامہ سید کاشف ظہور نقوی، مولانا تنویر حسین، مولانا اسلام، بشارت حسین قریشی، سید محمد علی رضوی نے دوٹوک اور واضح انداز میں اعلان کیا ہے کہ حکومت پاکستان سعودی عرب کے ساتھ دیرینہ تعلقات کے پیش نظر تمام مکاتب فکر کی جانب سے جنت البقیع میں شہید کئے گئے مزارات کی تعمیر کے لیے اجازت دے کر کروڑوں مسلمانوں کے زخمی دلوں پر مرہم رکھے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ نصاب تعلیم میں کسی قسم کی تبدیلی برداشت نہیں کریں گے۔ نصاب تعلیم میں تبدیلی کے لیے بنائی گئی کمیٹی میں تمام مکاتب فکر کے نمائندگان کو شامل کیا جائے، اگر نصاب تعلیم میں تمام مکاتب فکر کے نمائندگان کی مشاورت کے بغیر تبدیلی کی گئی تو وفاق علمائے شیعہ پاکستان ملک گیر احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہو جائے گی۔
علامہ سید رضی جعفر نقوی نے مزید کہا کہ جنت البقیع میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ازواج، امہات المومنین، حضرت علی کی والدہ، مفسرین قرآن، جنگ احد کے شہدا اور دیگر شہید ہونے والے مزارات ہیں، آج تمام مکاتب کا حکومت وقت سے پرزور مطالبہ ہے کہ جنت البقیع میں شہید ہونے والے مزارات کو فی الفور تعمیر کیا جائے، جو 1925ء میں شہید ہوئے اور آج صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں مسلمان سعودی عرب میں شہید ہونے والے مزارات کی ایک طویل عرصہ سے دوبارہ تعمیر نہ ہونے پر سراپا احتجاج ہیں، مزارات کی تعمیر کے بعد وہاں پر قرآن پڑھا جائے گا، مناجات ہوں گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نصاب تعلیم میں کسی قسم کی تبدیلی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اس موقع پر انہوں نے حکومت سے یہ مطالبہ بھی کیا کہ مجالس عزا کے دوران علما کرام، ذاکرین کرام، بانیان مجالس کے خلاف بے بنیاد جھوٹے مقدمات بھی خارج کئے جائیں اور میڈیا کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ بند کیا جائے کیونکہ میڈیا ملک کا چوتھا ستون ہے جسے سچ کی آواز بلند کرنے کی سزا دی جارہی ہے جس کی ہم پرزور مزمت کرتے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular