
ابوجا : نائیجیریا کے شہر پورٹ ہارکورٹ کے چرچ میں بھگدڑ مچنے سے 31 افراد ہلاک اور7زخمی ہوگئے۔ مرنے والوں میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔ یہ واقعہ مقامی پولو کلب میں ہوا جہاں قریب ہی واقع چرچ کی طرف سے خیراتی تحائف تقسیم کرنے کی تقریب جاری تھی۔ عطیات کی تقسیم کے دوران شرکا نے بدنظمی کا مظاہرہ کیا اور بھگدڑ مچ گئی۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ تحائف تقسیم کرنے کا عمل شروع نہیں ہوا تھا۔ بےقابو ہجوم کلب کے دروازے توڑ کر داخل ہوا جس کی وجہ سے بھگدڑ مچی۔


































