
واشگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے ایران سے مذاکرات کا اگلا دور پاکستان میں ہوسکتا ہے۔ امریکی صدر نے نیویارک پوسٹ کو انٹرویو میں کہا کہ مذاکرات کا اگلا دور آئندہ 2 روز میں پاکستان میں ہوسکتا ہے۔ ایران سے بات چیت کیلئے ہمارے وفد کا پاکستان جانے کا امکان ہے۔ آپ کو وہاں رہنا چاہیے۔ اگلے دودنوں میں کچھ ہوسکتا ہے۔ فیلڈ مارشل زبردست ہیں اور اس لیے امکان ہے ہم دوبارہ اسلام آباد جائیں۔ وہاں جانے کا امکان زیادہ ہے پتہ ہے کیوں؟ کیونکہ فیلڈ مارشل بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔


































