
نیوجرسی: امریکی ریاست نیوجرسی میں مسجد کے پیش امام چاقو کے حملے میں زخمی ہوگئے۔ نیو جرسی کے علاقے پیٹر سن کی ایک مسجد میں نماز فجر ادا کی جا رہی تھی کہ ایک شخص نے امام مسجد پرچاقو سے حملہ کردیا۔ ملزم نے امام مسجد کی گردن اور پیٹ پر وار کیے۔ زخمی امام مسجد کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ نمازیوں نے امام مسجد پر چاقو کے وار کرنے والے شخص کی فرار کی کوشش ناکام بناتے ہوئے اسے پکڑ لیا اور پولیس کے حوالے کردیا۔ حملہ آور کی عمر 32 سال ہے اور حملہ کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی جارہی ہیں۔


































