Sun Oct 04, 2026

نماز اللہ سے قریبی تعلق قائم کرنے، محبت، امید، مہربانی اور امن کا جاری چشمہ ہے، ولی امر مسلمین آر اے ایف فئیر فورڈ واقعے میں ایران کے مبینہ کردار سے متعلق برطانوی دعوی مسترد عراق سے امریکی فوج کے انخلا پر جشن اتنے میزائل ہیں کہ دشمن پر کئی سال تک حملے جاری رکھ سکتے ہیں، علی بلالی امریکا نے غیر مسلح ہونے کی تصدیق کے باوجود ایرانی بحریہ کے جہاز پر حملہ کیا، ایران عراق کی اسلامی مزاحمت کا ہتھیار ڈالنے سے انکار، امریکی انخلا کو مزاحمت کی کامیابی قرار دے دیا پاکستان کے افغانستان میں فضائی حملے، 22 شدت پسند ہلاک محسن رضائی کی عرب امارات کو وارننگ، نیتن یاہو کی خفیہ میزبانی پر سخت ردعمل عراق سے 23 سال بعد امریکی افواج کا مکمل انخلا آبنائے ہرمز میں 3 جہازوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا افغانستان کسی بھی ملک میں بد امنی یا عدم استحکام نہیں چاہتا، ترجمان جنگ میں ناکامی کے بعد امریکا اور اسرائیل اب ایران میں اندورنی تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں: مسعود پزشکیاں پاسدارانِ انقلاب کا امریکی عوام کے نام کھلا خط، ٹرمپ پالیسیوں کی مخالفت کا مطالبہ امریکا نے ایران اور روسی اداروں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں ایران امریکا جنگ: یورپی یونین بھی شدید متاثر، فیول امپورٹ بل 100 ارب یورو سے بڑھ گیا

روزانہ کی خبریں

نیتن یاہو کا ابوظہبی کا خفیہ دورہ ، اماراتی صدر سے ملاقات

ابوظہبی : برطانوی خبر ایجنسی نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور اماراتی صدر شیخ محمد بن زیاد کے درمیان خفیہ ملاقات کا دعویٰ کیا ہے۔ برطانوی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہےکہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے متحدہ عرب امارات کا خفیہ دورہ کیا جہاں ان کی ابوظہبی میں یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید سے ملاقات ہوئی ہے۔
ایک سینئر اسرائیلی عہدیدار نے برطانوی خبر ایجنسی کو ملاقات کی تصدیق کی ہے تاہم اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر اور اماراتی وزارت خارجہ کی جانب سے فوری طور پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا، اماراتی وزارت خارجہ نے بھی خبر پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو نے نجی طیارے کے ذریعے ابوظہبی کا سفر کیا اور تقریباً ایک روز وہاں قیام کے بعد واپس اسرائیل روانہ ہوگئے، تاہم ملاقات کے ایجنڈے یا دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی گفتگو کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آئی ہیں۔
یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات کے ساتھ ساتھ خطے کی سکیورٹی صورتحال بھی عالمی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے، دونوں ممالک نے 2020 میں ابراہم معاہدوں کے تحت سفارتی تعلقات قائم کیے تھے اور اس کے بعد مختلف شعبوں میں روابط برقرار رہے ہیں۔
واضح رہے کہ رواں برس مئی میں بھی اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے نیتن یاہو کے دورہ یو اے ای اور اماراتی صدر سے ملاقات کا بتایا تھا تاہم متحدہ عرب امارات نے اس خفیہ ملاقات کی تردید کی تھی۔
اسرائیلی اخبار ہارٹز نے رواں ماہ رپورٹ کیا تھا کہ شیخ محمد بن زاید نے 7 اکتوبر 2023 کے حماس حملے سے تقریباً ڈیڑھ ہفتہ قبل نیتن یاہو کو حماس کی جانب سے بڑے آپریشن کی مبینہ تیاری سے آگاہ کیا تھا، اسرائیلی وزیراعظم نے اس رپورٹ کی تردید کی ہے، جبکہ متحدہ عرب امارات نے اس معاملے پر براہ راست تبصرہ نہیں کیا۔ برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی معاملات پر رابطے برقرار ہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular