
واشنگٹن : امریکا کی سابق نائب صدر کملا ہیرس کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف جنگ میں اسرائیل کے دباؤ پر شامل ہوئے۔ کملا ہیرس نے ڈیٹرائٹ میں ڈیموکریٹک پارٹی کی تقریب سے خطاب میں دعویٰ کیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ایران کے ساتھ جنگ میں گھسیٹا۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ ایک ایسی جنگ میں داخل ہوئے جسے امریکی عوام نہیں چاہتے اور اس سے امریکی فوجیوں کی جانیں خطرے میں پڑ رہی ہیں۔ ہیرس کے مطابق یہ فیصلہ عوامی خواہشات کے برعکس تھا اور اس کے سنگین نتائج ہو سکتے ہیں۔
دوسری جانب نیتن یاہو نے اس تاثر کو مسترد کرتے ہوئے اسے فیک نیوز قرار دیا ہے۔ نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ ٹرمپ اپنے فیصلے صرف اس بنیاد پر کرتے ہیں کہ امریکا کے لیے کیا بہتر ہے، نہ کہ کسی دباؤ کے تحت۔


































