Sun Oct 18, 2026

کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے

روزانہ کی خبریں

یوکرین تنازع پر نیٹو اور روس کے درمیان ایٹمی جنگ کا انتباہ

برسلز: نیٹو نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین پر حملہ نیٹو اور روس کے درمیان ایٹمی جنگ کی صورت اختیار کرسکتا ہے۔ نیٹو کے سیکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے برسلز میں مغربی فوجی اتحاد کے قومی رہنماؤں کے سربراہی اجلاس کے موقع پر کہا کہ روس کو اپنی خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ ایٹمی جنگ کی بیان بازی بند کرنی چاہیے۔ اسٹولٹن برگ نے کہا کہ اگرچہ نیٹو یوکرین جنگ کا حصہ نہیں ہے تاہم کسی بھی وقت کسی بھی خطرے سے دوچار اتحادیوں کی حفاظت اور دفاع کے لیے نیٹو کی تیاری پر روس غلط فہمی کا شکار نہ ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ روس کو سمجھنا چاہیے کہ وہ کبھی بھی ایٹمی جنگ نہیں جیت سکتا۔ نیٹو تنازع کا حصہ نہیں ہے تاہم وہ یوکرین کو مدد فراہم کرتا رہے گا۔سیکریٹری جنرل کا یہ بھی کہنا تھا کہ نیٹو یوکرین میں فوج نہیں بھیجے گا۔ یوکرین کو سپورٹ کرنا انتہائی ضروری ہے اور اس کا دائرہ کار بڑھ رہا ہے لیکن ساتھ ہی یہ بھی انتہائی ضروری ہے کہ اس تنازع کو نیٹو اور روس کے درمیان جنگ بننے سے روکا جائے.

مزید پڑھیے

Most Popular