Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات، جیل بھرو تحریک کی حمایت کا اعلان

لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے وفد کے ہمراہ زمان پارک لاہور میں ملاقات کی۔ ملاقات میں علامہ احمد اقبال رضوی، سید ناصر عباس شیرازی، اسد عباس نقوی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ ملاقات میں جیل بھرو تحریک، ضمنی انتخابات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایم ڈبلیو ایم نے عمران خان کی جیل بھرو تحریک کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ایم ڈبلیو ایم پاکستان کا کہنا تھا کہ اس وقت دنیا میں کوئی سپر پاور نہیں، جو خود کو سپر پاور سمجھتے ہیں، وہ اس ٹائیٹل کا دفاع کرنے کیلئے مخالفین کو عدم استحکام کا شکار کر رہے ہیں، پاکستان کیخلاف بھی وہی قوتیں سازشیں کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو پیرالائز کیا جا رہا ہے، پاکستان میں جن کے پاس قوت ہے وہ دیکھ رہے ہیں اس کے باوجود خاموش ہیں، مادر وطن میں بحرانون کی آگ لگی ہوئی ہے، اور یہ اس آگ کو بجھانے کی بجائے بڑھا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس ملک میں بنیادی انسانی حقوق نام کی کوئی چیز نہیں، ایسے لگتا ہے کہ آئیں معطل ہے، ایک غیر اعلانیہ مارشل لاء لگا ہوا ہے۔ علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ آئیں کہتا ہے کہ تین ماہ کے اندر اندر انتخابات ہوں، لیکن موجودہ حکومت مکمل خاموش ہے، انہیں فکر ہی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی بڑھ چکی ہے، زندگی گزارنا مشکل ہو چکا ہے، پاکستانیوں کو پاکستانی ہونے کی سزا دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو اٹھایا جا رہا ہے، انہیں ننکا کیا جا رہا ہے، یہ کس جرم کی سزا ہے؟ یہ حکمران جمہوری ہوتے تو کیوں الیکشن سے بھاگتے، الیکشن سے فرار جمہوری لوگ نہیں اختیار کرتے۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی بحران آتے ہیں، نئے انتخابات کروائے جاتے ہیں، اس وقت پورے ملک کی ذمہ داری ہے کہ جی بی سے لے کر بلوچستان کے آخری کنارے تک ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو بیدار کریں اور وطن کو بچانے کیلئے میدان میں اُتریں۔
انہوں نے کہا کہ اب پاکستان کو مجبور کیا جائے گا کہ اسرائیل کو تسلیم کرے، پاکستان کو کمزور کرکے ایٹمی پروگرام رول بیک کروایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کرنل قذافی نے ایٹمی بم بنانے کا صرف سوچا تھا، اسے انہوں نے نشان عبرت بنا دیا، ہمارے تو پاس ایٹم بم ہے، یہ پاکستان کو برداشت نہیں کر رہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم وطن کے دفاع کیلئے خون کے آخری قطرے تک کھڑے ہیں، اب پاکستان کو توڑنے کی ہر کوشش اور سازش ناکام بنا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اصولوں پر کھڑے ہیں، ہم کسی کی غلامی تسلیم نہیں کریں گے، قرآن کہتا ہے کہ مومن کافروں کے غلبے کو تسلیم نہیں کرتے، ہم اپنی سرزمین کسی کیخلاف استعمال نہیں کرنے دیں گے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular