
رباط : مراکش میں ہزاروں افراد صیہونی ریاست سے تعلقات بحالی کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے۔اسرائیل سے سفارتی تعلقات کے دوسال پورے ہونے پر غم و غصے کا اظہار کیا۔ مختلف جماعتوں پر مشتمل محاذ کی اپیل پر ملک کے دارلحکومت رباط، کاسابلانکا، اوجدا، تنگیر سمیت 30 سے زائد شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں۔ شرکا نے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی مذمت کی۔ رباط میں مظاہرین پارلیمنٹ کے سامنے جمع ہوئے اور اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے کی مذمت میں نعرے لگائے اور معاہدے کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔مظاہرین نے فلسطینی پرچم اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر عربی میں لکھا تھا اسرائیل سے تعلقات غداری ہیں۔ جب تک اسرائیل سے معاہدے کو منسوخ نہیں کیا جاتا جدوجہد جاری رہے گی۔ مظاہرین نے پارلیمنٹ کے سامنے اسرائیلی پرچم بھی جلایا۔


































