Sun Oct 18, 2026

کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے

روزانہ کی خبریں

یمن سے سعودی اہداف پر حملے دگنے سے بھی زائد ہوگئے، امریکی رپورٹ میں دعویٰ

واشنگٹن : امریکی تھنک ٹینک کی ایک تحقیقی رپورٹ کے مطابق 2021 کے ابتدائی نو مہینوں کے دوران یمن سے سعودی عرب پر حملوں کی تعداد گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں دگنی سے زائد ہوگئی۔واشنگٹن میں سینٹر فار اسٹریٹجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز کی اس رپورٹ میں امریکا پر زور دیا گیا ہے کہ وہ سعودی عرب کو دفاع کے لیے اضافی امداد فراہم کرے۔ رپورٹ کے مطابق یکم جنوری 2016 سے 20 اکتوبر 2021 کے درمیان یمن سے سعودی اہداف پر کل 4103 حملے کئے گئے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حوثی ملیشیا سعودی عرب میں سویلین اہداف اور خلیج میں اتحادی اہداف کے خلاف ہائی پروفائل علاقوں پر حملےکر رہے ہیں۔ حوثی جدید ترین کروز اور بیلسٹک میزائلوں کے علاوہ بغیر پائلٹ ڈرون اور دیگر ہتھیار استعمال کرتے ہوئے سعودی عرب اور خلیج کے دیگر ممالک کے خلاف شدید جنگی مہم چلا رہے ہیں۔ رپورٹ میں الزام لگایا گیا ہے کہ ایران کی انقلابی گارڈز کور کی جانب سے حوثیوں کو ٹینک شکن گائیڈڈ میزائل، سمندری بارودی سرنگیں، دھماکہ خیز مواد سے لدے ڈرونز کے لیے تربیت کے علاوہ جدید ترین ہتھیاراور ٹیکنالوجی فراہم کی گئی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular