
دمشق: صیہونی فوج نے شام میں دو دن سے جاری لگاتار حملوں میں تمام اہم فوجی تنصیبات تباہ کردیں۔ اسرائیلی جنگی طیارون نے دمشق کے اطراف ۔ لطاقیہ۔ حلب اور دیگر شہروں میں دو دن میں تین سو سے زائد حملے کئے۔ حملوں میں تین ایئرپورٹس وہاں کھڑے سو سے زائد جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹر۔ ریڈار۔ فوجی سگنل اسٹیشنز اور ہتھیاروں اور گولہ بارود کے کئی ذخائر تباہ کر دیئے۔ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق حملوں کا مقصد سابق حکومت کی فوجی صلاحیتوں کو تباہ کرنا تھا۔
ادھر اسرائیلی فوج نے دمشق کے جنوب میں کئی دیہات پر قبضہ کر لیا ہے، اس کے ٹینک اب شام کے دارالحکومت کے مضافات سے 20 کلومیٹر کے فاصلے پر کھڑے ہیں۔


































