
میانوالی : میانوالی کے تھانا مکڑوال پر دہشت گردوں کا حملہ تھانے کے عملے نے ناکام بنادیا ۔ فائرنگ کے تبادلے کے بعد دہشت گرد فرار ہوگئے۔ ڈی پی او میانوالی محمد نوید کا کہنا ہے کہ تھانہ مکڑوال پر حملے میں 15 سے 20 دہشت گرد شامل تھے جنہوں نے جدید اسلحے کا استعمال کیا۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے کچھ دہشتگرد زخمی بھی ہوئے، اس موقع پر حملہ آور دہشت گرد اپنے زخمی ساتھیوں کو لے کر فرار ہوگئے۔ ڈی پی او میانوالی کے مطابق تمام پولیس اہلکار حملے میں محفوظ رہے، پولیس نے تمام علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن جاری رکھا ہوا ہے۔


































