Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام پر ملک بھر میں جلوس برآمد، عزاداروں کی بھرپور شرکت

لاہور: ملک بھر میں یوم شہادت امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام آج عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ ملک کے مختلف شہروں میں آج مجالس عزاء برپا ہوئی اور ماتمی جلوس برآمد ہوئے، یوم علی کے موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔
شرکاء کو صرف واک تھرو گیٹس کے ذریعے داخلے کی اجازت ہوگی اور راستوں پر کلوز سرکٹ کیمرے بھی لگائے گئے ہیں۔
لاہور میں یوم شہادت حضرت علی کا مرکزی جلوس صبح مبارک حویلی اکبری منڈی سے برآمد ہوا، جلوس مقررہ راستوں پررواں دواں ہے، مرکزی جلوس کو جانے والے تمام راستوں کو کنٹینر لگا کر سیل کر دیا گیا، پولیس کی بھاری نفری حفاظتی انتظامات پرموجود ہے، جلوس کے شرکاء کی جانب سے چوک رنگ محل میں نمازظہرین ادا کی گئی، عزاداران کی سہولت کے لیے 8 پارکنگ پوائنٹس بنائے گئے ہیں جبکہ مقررہ راستوں پر ٹریفک بند ہے۔
کراچی میں ماتمی جلوس دوپہر ایک بجے نشتر پارک سے برآمد ہوا جو اپنے مقرہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ کھارادر پر اختتام پذیر ہوا۔
جلوس نشتر پارک سے ہوتے ہوئے سر شاہ نواز بھٹو روڈ، فادر جیمز روڈ، ایم اے جناح روڈ، مینسفیلڈ اسٹریٹ، ریگل چوک، پریڈی اسٹریٹ، ایم اے جناح روڈ، بولٹن مارکیٹ، کھارادر، سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ میں پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔
شرکاء جلوس نے ایم اے جناح روڈ پر با جماعت نماز ظہرین ادا کی۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular