Fri Oct 16, 2026

صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی

روزانہ کی خبریں

عمران خان اور علامہ راجہ ناصرعباس کی ملاقات، امریکی سازشوں کا مل کر مقابلہ کرنے کا عزم

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان سے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے وفد کے ہمراہ بنی گالا میں ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پاکستان کے داخلی معاملات میں امریکہ کی مداخلت کے خلاف سابق وزیراعظم کے جرات مندانہ موقف کو سراہا۔ انہوں نے کہا ملک و قوم کی خودمختاری پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کرنا غیرت و حمیت کا تقاضا ہے۔اس ایشو پر پوری قوم کی طرح مجلس وحدت مسلمین بھی تحریک انصاف کے ساتھ کھڑی ہے۔مظلوم کی حمایت اور ظالم کی مخالفت ہمارے منشور کا بنیادی نکتہ ہے۔انہوں نے یکساں نصاب تعلیم اور پشاور و کوئٹہ کے سانحات پر سابق وزیراعظم سے شکوہ بھی کیا۔ تحریک انصاف کے چیئرمین نے قائد وحدت کی آمد اور تعاون کی یقین دہائی پر شکریہ ادا کیا۔مجلس وحدت مسلمین کے وفد میں مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی ،سید ناصر شیرازی ،مرکزی سیکریٹری سیاسیات سید اسد نقوی اور سید محسن شہریار شامل تھے۔

مزید پڑھیے

Most Popular