Sun Oct 18, 2026

یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی

روزانہ کی خبریں

میئر کراچی کی محرم سے قبل مساجد اور امام بارگاہوں کے اطراف سیوریج سسٹم درست کرنے کی یقین دہانی

کراچی : میئر کراچی و چیئرمین واٹر بورڈ بیرسٹر مرتضی وہاب نے جعفریہ الائنس کے مرکزی رہنماؤں سے ملاقات کی اور انہیں محرم الحرام سے قبل فراہمی و نکاسی آب کے موثر اقدامات کرنے اور تمام مساجد، امام بارگاہوں، مجالس کے مقامات، سبیلوں اور جلوس کے راستوں پر نکاسی آب کی تمام شکایات کے خاتمے کی یقین دہانی کرادی۔ ملاقات کے دوران جعفریہ الائنس کے مرکزی سربراہ علامہ رضی جعفر نقوی سمیت دیگر موجود تھے۔اس موقع پر میئر کراچی نے واٹر بورڈ حکام کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ پرانی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے محرم الحرام سے قبل شہر بھر میں فراہمی و نکاسی آب کی تمام شکایات کا مکمل خاتمہ کرکے شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جائیں اور تمام کھلے مین ہولز پر رنگ سلیب اور کورز رکھیں جائیں تاکہ شہریوں اور عزاداروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا کرنا نہ پڑے۔
میئر کراچی نے مزید کہا کہ تمام متعلقہ اداروں بالخصوص شیعہ علماء کرام اور جعفریہ الائنس کے رہنماؤں کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے، اس کے علاہ یکم محرم الحرام تا یوم عاشورہ تک متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے عوام کے لئے پینے کے پانی کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے اور مساجد، امام بارگاہوں، مجالس کے مقامات، سبیلوں اور جلوس کے راستوں پر مطلوبہ واٹر ٹینکرز فراہم کئے جائیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular