Sun Oct 18, 2026

فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار

روزانہ کی خبریں

یمن کی اقتصادی ناکہ بندی کیخلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے، لاکھوں شہری شریک

جارح عرب اتحاد کی جانب سے یمن کی جاری اقتصادی ناکہ بندی کے خلاف ملک کے دس صوبوں میں مظاہرے ہوئے جس میں لاکھوں کی تعداد میں عوام شریک ہوئے۔ یمنی عوام نے اقتصادی ناکہ بندی ختم ہونے اور پٹروکیمیکل مصنوعات تک ملک کی رسائی کا مطالبہ کیا۔
پیر کے روز یمن کے حجہ، ریمہ، ذمار، اب، بیضا، تعز، جوف، عمران، ضالع اور صعدہ صوبوں میں مظاہرے ہوئے۔ یہ مظاہرے ”پٹروکیمیکل اشیاء پر روک امریکہ کا فیصلہ “ کے زیر عنوان منعقد ہوئے۔
یمنی عوام کو اشیاء خورد و نوش اور ایندھن کی شدید ضرورت ہے۔ سعودی اتحاد یمن کے لاکھوں بیرل تیل کی چوری کر رہا ہے۔ اس اتحاد کی طرف سے ایندھن سے لدے جہازوں کے یمن میں داخل ہونے میں رکاوٹ پیدا کئے جانے سے اس ملک میں ایندھن اور پٹروکیمیکل اشیاء کا بحران پیدا ہو گیا ہے۔ مظاہروں میں شریک عوام نے یمن کے خلاف جارح سعودی اتحاد کے مجرمانہ اقدامات پر اقوام متحدہ کی خاموشی کی مذمت کی۔
یمن کے مختلف صوبوں کے عوام نے الحدیدہ بندرگاہ میں جہازوں کی آمد پر روک کو جنگی جرائم سے تعبیر کرتے ہوئے، بین الاقوامی برادری اور اقوام متحدہ کو اس جرم کا ذمہ دار قرار دیا۔
قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب، امریکہ، متحدہ عرب امارات اور کچھ دوسرے ملکوں کی حمایت سے یمن پر 26 مارچ سنہ 2015 سے جارحیت جاری ہے جس کے باعث اب تک لاکھوں کی تعداد میں یمنی شہری شہید و زخمی اور دسیوں لاکھ بے گھر ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular