فوج نے صلاح الدین اور کرکوک کے درمیان صحرائی علاقے کو جانے والے پانچوں راستوں کو بند کردیا ،فوج کی پیشقدمی ، کئی خفیہ سرنگیں تباہ کردیں
دیالاسے داعش کا خاتمہ ،داعش کے کئی خفیہ اڈوں کو کنٹرول میں لے لیاگیا،، موصل سے داعش کے 17 دہشت گرد گرفتار ، کئی کمانڈرز بھی شامل
بغداد (نیوز ڈیسک) عراقی فوج نے صوبے کرکوک اور صلاح الدین میں دہشت گردوں کے خلاف ابطال العراق نامی فوجی آپریشن کا دوسرا مرحلہ شروع کر دیا جبکہ دیالاسے داعش کا خاتمہ کردیاگیا ، مسلح افواج کے ہیڈکوارٹر کے ترجمان یحیی رسول نے بتایا کہ فوجی آپریشن کا مقصد امن و استحکام کو فروغ دینا، داعش دہشت گرد گروہ کے باقی بچے عناصر کا تعاقب اور ان کو گرفتار کرنا ہے ، آپریشن کے دوسرے مرحلے کے آغاز کے بعد وزیر اعظم مصطفی الکاظمی خود کرکوک پہنچ گئے ، فوجی آپریشن کا پہلا مرحلہ فروری میں صوبے الانبار میں انجام دیا گیا تھا،عراقی فوج نے صلاح الدین اور کرکوک کے درمیان صحرائی علاقے کو جانے والے پانچوں راستوں کو بند کردیا ،فوج نے پیشقدمی کرتے ہوئے داعش کے دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا اور کئی خفیہ سرنگیں تباہ کردیں،ا لحشد الشعبی نے مشرقی صوبے دیالہ کے بعقوبہ ضلع کی حمرین ندی کے اطراف سے داعشی دہشت گردوں کا صفایا کرکے دہشت گردوں کے دو خفیہ ٹھکانوں کو تباہ کر دیا جبکہ ایک ڈرون بھی تباہ کر دیا گیا ،خصوصی آپریشن میں سیکورٹی اہلکاروں نے حمرین ندی کے مضافات میں واقع داعش کے کئی خفیہ اڈوں کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ، اس خفیہ اڈے میں بم اور بارودی سرنگیں تیار کرنے کے کئی کارخانے موجود تھے ،سامرا سے داعش کے12 دہشت گرد وں کو گرفتار کر لیاگیااور داعش کے 7ٹھکانوں کو تباہ اور کئی بموں کو ناکارہ بنا دیا گیا، موصل سے داعش کے 17 دہشت گرد گرفتار کرلئے گئے ، اس میں کئی کمانڈرز بھی شامل ہیں، عراق اور شام میں سرگرم داعش کا ایک اور سرغنہ ابوعلی العزاوی شام میں عراقی حملے میں ہلاک ہوگیا ، عراقی فضائیہ نے دیرالزور میں حملہ کر کے تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کو نشانہ بنایا۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- کرکوک اور صلاح الدین میں داعش کیخلاف بڑا آپریشن
کرکوک اور صلاح الدین میں داعش کیخلاف بڑا آپریشن
-
Ilyas - جون 5, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 15
- 0 minute read


































