Sun Oct 18, 2026

کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے

روزانہ کی خبریں

سعودی عرب کی آرامکو آئل ریفائنری اور ائیرپورٹس پر بارودی ڈرونز اور بیلسٹک میزائل سے بڑا حملہ

صنعا: یمنی فورسز نے سعودی جارحیت کے جواب میں ایک بار پھر ڈرونز اور بیسلٹک میزائل سے بڑا حملہ کیا ہے۔ فارس نیوز کے مطابق، ”المیادین” نے ہفتے کی صبح یمنی افواج کی جانب سے سعودی عرب کی سرزمین اور جدہ میں آرامکو آئل ریفائنری پر میزائل حملوں کی تفصیلات جاری کی ہیں۔ المیادین نے یمن میں اپنے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ یمنی افواج نے محاصرہ ختم کرنے کی غرض سے سعودی عرب پر بڑا حملہ کیا ہے۔ با خبر ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ جدہ میں ”آرامکو” کی تنصیبات شدید آگ لگنے کی وجہ سے مکمل طور پر جلنے کی اطلاع ہے، معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ ٹینکس اور ایندھن کے ذخائر میں آگ لگنے سے یہ تنصیبات مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہیں۔
اسی رپورٹ کے ذیل میں آیا ہے کہ صنعاء نے ”جدہ”، ”رابغ” اور ”راس تنورہ” میں آرامکو کی اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کی تصدیق کی ہے۔ صنعاء محاصرہ جاری رہنے کی صورت میں آنیوالے دنوں میں سعودی عرب کے انتہائی اہم مقامات پر حملے جاری رکھے گا۔ صنعاء نے اس بات کی بھی تائید کی کہ یمن کا محاصرہ ختم ہونے تک یہ حملے جاری رہیں گے۔ با خبر ذرائع نے المیادین کو بتایا کہ صنعاء کے آپریشنز کی وجہ سے بجلی کے گرڈ اسٹیشن معطل اور بند ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈئیر یحییٰ سریع نے جمعے کی شام کو محاصرہ ختم کرنے کے سلسلے میں سعودی عرب پر تیسرے بڑے آپریشن کی خبر دی تھی۔
علاوہ ازیں جنوبی سعودی عرب کے ریاض، ابہا اور جدہ ائیرپورٹ پر ڈرون حملہ کیا گیا جبکہ جازان شہر کو میزائل سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ جازان میں حملے سے بجلی کے ڈسٹری بیوشن سینٹر میں آگ لگ گئی۔ اور کئی گاڑیوں اور گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔ ظہران میں نیشنل واٹر کمپنی کے ٹینکوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ عرب اتحاد نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب کے جنوبی علاقے کو نشانہ بنانے کی بڑی کوشش ناکام بنادی گئی۔

مزید پڑھیے

Most Popular