Fri Oct 16, 2026

صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی

روزانہ کی خبریں

مجلس وحدت مسلمین کا یوم شہادت امام علی ؑ کے جلوسوں اور مجالس کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد :مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے یوم شہادت علی علیہ السلام کے جلوسوں اور مجالس کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ اسلام آباد میں دیگر مرکزی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب میں علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ ملک بھر میں عزاداری کے پروگراموں کا آغاز ہوگیا ہے۔ عزاداری کے پروگراموں کی حفاظت کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مومنین کو پہلے سے زیادہ چوکنا ہونے کی ضرورت ہے۔ عالم استعمار نے دہشت گردوں کا جو جال بچھا رکھا ہے، وہ نئے سرے سے فعال ہوچکا ہے۔ کابل دھماکے میں قیمتی جانوں کا ضیاع انہی انسانیت دشمنوں کی کارستانی ہے۔ انہوں نے سانحہ کابل کی مذمت کرتے ہوئے طالبان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان میں بسنے والے اہل تشیع کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ امام خمینی ؒ کے حکم کے مطابق جمعۃ الوداع کو یوم القدس کا نام دیا گیا ہے۔ اس روز عالم اسلام فلسطین کے مسلمانوں سے یکجہتی اور اسرائیل سے نفرت کے اظہار کے لیے سڑکوں پر نکلتے ہیں۔ راجہ ناصر عباس جعفری نے مزید کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی ملت تشیع یوم القدس کے موقع پر مظلومین جہاں کے لیے آواز بلند کرے گی۔ اسرائیل عالم استکبار کی ایجاد کردہ ایک غاصب ریاست ہے۔ مسجد اقصیٰ میں بے گناہ نمازیوں پر تشدد اور حملے مجرمانہ ذہنیت رکھنے والے صیہونیوں کی سیاہ کاریوں کا تسلسل ہے۔ اسرائیل کا وجود امریکہ کے سہارے پر قائم ہے۔ وطن عزیز میں جاری تکفیریت، دہشت گردی اور انتہاء پسندی میں امریکہ اور اس کے حواری ملوث ہیں۔ پاکستان کے کچھ حکمرانوں نے اپنے قومی مفادات کو اپنے ذاتی مفادات پر قربان کرتے ہوئے امریکا کی تابعداری کی۔ ہم اس ملک کو امریکا سے آزاد دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام عالم کے سامنے باوقار زندگی گزارنے کا واحد طریقہ امریکی غلامی سے انکار ہے۔ امریکا کی دوستی وطن سے دشمنی ہے۔انہوں نے کہا کہ لیٹر گیٹ اسکینڈل پر عدالتی کمیشن بننا چاہئے ۔ اور اس کی شفاف تحقیقات کی جانی چاہیے عوام کسی لولی پاپ سے مطمئن نہیں ہوں گے۔ حب الوطنی کا تقاضا ہے کہ امریکہ کے خلاف ملک کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوں، تاکہ امریکی مداخلت کا خاتمہ ہوسکے۔

مزید پڑھیے

Most Popular