
واشنگٹن :فلسطینی صدر محمود عباس نے امریکا سے فلسطین لبریشن آرگنائزیشن (پی ایل او) کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نکالنے کا مطالبہ کردیا۔ امریکی وزیرخارجہ اینٹونی بلنکن سےٹیلی فونک گفتگو میں محمود عباس نے کہا کہ مشرقی یروشلم میں امریکی قونصل خانہ دوبارہ کھولا جائے اور واشنگٹن میں پی ایل او کو دفتر کھولنے کی اجازت دی جائے۔ وقت آگیا ہے امریکا اپنی باتوں کو عملی اقدامات میں تبدیل کرے، اسرائیل کے یک طرفہ اقدامات کی مذمت کافی نہیں۔ اینٹونی بلنکن نے ٹیلفونک رابطے میں اسرائیل اور فلسطین کے پُرامن رہنے اور دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے امریکی انتظامیہ کی طرف سے دو ریاستی حل کی حمایت کا اعادہ کیا۔


































