Sun Oct 11, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

بچوں سے محبت کریں بچوں کو اپنا دشمن مت بنائیے*

اپنے بچوں کو *طعنہ* نہ دیں.
اپنے بچوں کو *ذلیل* نہ کریں.
اپنے بچوں کو *ماریں* نہیں.
ان کا احترام کریں ان کی بھی *عزت نفس* ہے ..جیسے آپ کی..

*کچن کی گرمی میں جل کر.*..
*گھر کے کاموں سے  تھک ہار کر*…
*آپ اپنے بچے کو ماریں*…

  *اس سے آپ کو  کیسے سکون ملے گا* …؟
♾️  *جیسے آپ کے شوہر باہر کی گرمی میں جل کر، باس سے ڈانٹ کھا کر* …
*آپ کو ماریں تو ان کو کیسے سکون ملے گا*؟

یہ کون سا *سکون* پانے کا طریقہ ہے؟؟؟
یہ کونسا *تھکن اتارنے* کا طریقہ ہے؟؟؟

*مار کھا کر۔۔۔طعنے سن کر*۔۔۔
*آپ کی باتوں سے ذلیل ہو کر۔۔۔ بچہ ضدی ہو جائے گا* ۔۔۔
*بدتمیز* ہو جائے گا ۔۔۔یا۔۔۔ اس معاشرے کا ….
ایک *ناکارہ شخص* بن جائے گا ۔
*کیا آپ اپنی اولاد کو اس زمین پر بوجھ بنانا چاہتی ہیں*؟؟؟
مار کر اپنے بچے کو *اذیت* دے کر…
اس کو *احساس کمتری کا شکار* بنا کر …

کیا آپ *سکون* میں ہیں ؟؟؟

*کسی دوسرے انسان کو اذیت دے کر* …
*جو انسان سکون پاتا  ہے*.
*کیا اس کو خود کو انسان کہنا چاہیے*؟؟؟

اپنے بچوں کو *محبت* دیں *اعتماد* دیں۔۔۔
ان کو *تحفظ کا احساس* دلائیں۔۔۔
آپ کے ہوتے ہوئے  وہ خود کو *محفوظ* سمجھیں۔
بچے  کی شرارتوں اس کی ناکامی پر اس کو ڈانٹنا.. اس کو  *طعنہ* دینا اس کو *مارنا*، اس کی *ذہنی صحت* کو بہت ذیادہ متاثر کرتا ہے۔

  اس وقت تو آپ سے *بدلہ* نہیں لیتا …
لیکن بڑا ہو کر وہ کسی نہ کسی طرح…
آپ سے بدلہ ضرور لیتا ہے۔

*اپنی اولاد کو اپنا دشمن مت بنائیں۔*

آپ اپنے بچے کو مارنے کے بعد ضرور پریشان ہوتی ہوں گی۔
لیکن بعد میں پریشان ہو کر خود کو ہی *اذیت* دے رہے ہیں.
*بچے کے دماغ پہ اثر ہو چکا ہے…پچھتانے کا فائدہ نہیں…وہ مار سے بگڑ چکا…آپ سے دور ہو گیا*.

*آپ اپنے بچوں پر اپنا غصہ اس لئے نکالتے ہیں*…
کے وہ *کمزور* ہیں…  لیکن وہ ساری زندگی اتنے *کمزور* نہیں رہیں گے…وہ *بدلہ* لیں گے…
وہ آپ کو چھوڑ کر بدلہ لیں گے…یا پھر…
*بد تمیز* ہو جائیں گے…*تلخ* ہو جائیں گے.
*وہ ماں باپ کے گنہگار اس لئے ہوں گے.کیونکہ ماں باپ ان کے گنہگار تھے*.

*وہ ماں باپ کو ان کا حق اس لئے نہیں دیں گے. کیونکہ ان کے ماں باپ نے ان  کا حق نہیں دیا.*

*اپنی اس عادت کو آج سے ، ، ، ابھی سے روک لیں* .
*بچے پر چیخنا چلانا اس کو مارنا سب کچھ روک دیں. اپنے بچوں پر محنت کرنے کے ساتھ ساتھ* …
خود پر *محنت* کریں…*اللہ سے دعا مانگیں*۔۔

ارادہ کریں کہ آج کے بعد اپنے بچے کو آپ نہیں ماریں گی.
اس پر *چیخیں چلائیں* گی نہیں …
آپ نے اس کو اس معاشرے کا ایک اچھا شخص بنانا ہے.
اپنے  بچے کی *اچھی شخصیت* بنانی ہے.
اپنی اولاد کی اچھی *شخصیت چیخ چلا کر* ۔۔۔
*مار کر، ڈانٹ کر نہیں بنتی* .

*سختی سے بات کرنا ، اسے غلطی پر اس کو سزا دینا*۔
*غلط کام سے روکنا ٹوکنا یہ الگ باتیں ہیں* .
*اور اپنے بچوں کو ذلیل کرنا ایک الگ بات ہے…غلط بات ہے*.
*مار سے بچے کے اندر خوف اور ڈر پیدا ہو گا*.
*خوف ڈر اگر پیدا نہ ہوا تو تلخی اور ڈھٹائی پیدا ہو گی*.
*مار ان کو ذہنی اور جسمانی طور پر کمزور کرے گی*.
♾  *آپ کی مار ان کو مارنا سکھائے گی*۔
اپنے چھوٹے بہن بھائیوں اپنے دوستوں…
اپنے کزن کو ماریں گے ۔

*بچے سوچیں گے کہ ہر بات کا حل مار ہے* .
جیسے آپ اس کو مار دیا کرتی ہیں .
ویسے ہی وہ بھی …کبھی بھی ،کسی کو بھی…
مار دیا کریں گے.
*جیسے بچوں کو پیدا کرنا ایک مشکل  کام ہے* .
ایسے ہی *بچے کو پالنا* اس کی *تربیت* کرنا …
*اس کی پرورش کرنا ایک مشکل ترین کام ہے*۔
اس کے لیے آپ کو *ہمت ،برداشت صبر* چاہیے۔
*صبر، تحمل ،برداشت* ۔۔۔۔
*ہمت ہمت اور ہمت*۔۔۔

اپنے بچوں کو کچھ سکھانے سے پہلے…
اپنے آپ کو *دن رات* اس بات کا درس دیتی رہیں.
بار بار بچے کو اچھا برا سکھانا پڑے گا.
*بار بار اس کو غلط بات سے روکیں ،ٹوکیں.*
بار بار اس کو *صحیح اور غلط میں تمیز سکھائیں*.
اتنی بار سکھائیں کہ وہ اس کے *دل اور دماغ* پر نقش ہو جائے…
*کہ کیا اچھا ہے اور کیا برا اور اس کو اچھا ہی کرنا ہے*۔۔۔

*ڈانٹ، مار ،غصہ۔۔۔یہ باتیں بچوں کو کبھی بھی صحیح نہیں سکھاتی ہیں* …
یہ بچوں کو *با ادب* بالکل بھی نہیں  بناتی ہیں.
بار بار بچے آپ کو پیچھے لے جائیں گے .
جیسے ان کو کچھ آتا ہی نہیں…
انہوں نے کچھ سیکھا ہی نہیں …
*لیکن آپ پھر سے ہمت کرکے ان کو سکھائیں گی.*

*باربار سکھائیں گی*.

کیونکہ *عہدہ* ہمارا بڑا ہے ۔
*اجر ہمارا زیادہ ہے*۔
*جنت ہمارے پیروں کے نیچے ہے*

🤲🏻 تو دعا کرنا شروع کریں …اپنی ہر نماز کے بعد…

🤲🏻 *یا اللہ …!ہمیں اپنی اولاد کی اچھی پرورش کرنے کی توفیق دیں*.
*ہم اپنی اولاد کو ذلیل نہ کریں*۔۔۔
ان کو *طعنے* نہ دیں.
ہم ان کی *اچھی تربیت اور اچھی پرورش* کریں.

یا اللہ..! ہمیں اچھی ماں بننا نہیں آتا …
*اللہ آپ ہماری مدد کریں* …
ہمیں *اچھی مائیں* بنا دیں…
تا کہ ہماری اولاد اس زمین پر بوجھ نہ بنے.
اللہ تعالیٰ ہماری اولاد کو *اچھا انسان …نیک مسلمان* بنا دیں۔
اللہ تعالیٰ ہماری اولاد کے نصیب بلند کر دیں.
عرش اور فرش والوں میں انکا ذکر خیر ہو۔۔۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular