
تل ابیب : صیہونی فوج نے غزہ کی طرح جنوبی لبنان میں بھی زرد لائن قائم کردی۔اسرائیلی فوج نےکہا ہےکہ وہ یلو لائن کے دوسری طرف حملہ آوروں کیخلاف کارروائی کررہی ہے۔ جنگ بندی ایسے اقدامات کو نہیں روکتی جو دفاعِ نفس یا فوری خطرے کو ختم کرنے کے لیے کیے جائیں۔ اسرائیلی وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا کہ فوج کو لبنان۔اسرائیل سرحد کے قریب دیہات کی تباہی کے احکامات دیے گئے ہیں۔


































