
نیویارک : اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے کہاہے کہ غزہ بھر میں خوراک کی سپلائی خطرناک حد تک کم ہوگئی ہے اور پورے غزہ میں زندگی کے حالات خوفناک ہیں۔ اسٹیفن دوجارک نے کہاہے کہ غزہ میں اقوام متحدہ کی انسانی امداد کی کارروائیاں صرف انسانیت، غیر جانبداری اور آزادی کے اصولوں کے مطابق چلائی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 75 فیصد آبادی کچرے اور گندگی کی زد میں ہے جس سے صحت کے انتہائی سنگین مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ دجارک نے بااثر رکن ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات کریں کہ انسانی امداد ایک بار پھر غزہ تک پہنچ سکے اور ضرورت مندوں میں تقسیم کی جائے۔


































