غرب اردن کو مقبوضہ علاقوں میں شامل کرنے کا منصوبہ، فلسطین اور عرب و امت مسلمہ کے آج اور کل کیلئے حقیقی خطرہ ہے، اسماعیل ہنیہ کا موقف
عالمی برادری کو چاہئے کہ وہ غرب اردن کے علاقوں کو ضم کرنے سے روکنے کے لئے امریکا اور صہیونی حکومت پر دباو¿ ڈالے، حماس ترجمان
غزہ (نیوز ڈیسک) حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے 40 عرب اور اسلامی ملکوں کے سربراہوں کو خطوط بھیج کر غرب الاردن کے بعض علاقے مقبوضہ علاقوں میں ضم کرنے کی اسرائیلی سازش کو ناکام بنانے کیلئے فوری اقدام کا مطالبہ کیا ہے ، خط میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ غرب اردن کو مقبوضہ علاقوں میں شامل کرنے کا منصوبہ، فلسطین اور عرب و اسلامی امت کے آج اور کل کیلئے حقیقی خطرہ ہے، انھوں نے عرب اور اسلامی ملکوں کے سربراہوں سے کہا ہے کہ وہ غرب اردن اور بیت المقدس کے الحاق کے اس اسرائیلی منصوبے کے خلاف فلسطینیوں کے متحدہ موقف کی حمایت میں ایک سربراہی اجلاس منعقد کریں،اس سے پہلے علمائے کرام کے آن لائن اجلاس سے خطاب میںاسماعیل ہنیہ نے سینچری ڈیل اور غرب الاردن کے علاقو ں پر قبضے کے شرمناک منصوبوں کے مقابلے میں فلسطینیوں اور مسلمانان عالم میں اتحاد کی ضرورت پر زور دیا،انہوں نے کہا کہ اس سخت ترین مرحلے میں فلسطینی امنگوں کی حمایت اور غاصبوں کا مقابلہ کرنے کے لئے متحدہ انتظامیہ قائم کی جائے حماس نے بیت المقدس اور فلسطینی امنگوں کو نشانہ بنانے والے سنجیدہ خطرات کے مقابلے کیلئے 4اسٹریٹیجک ترجیحات تیار کی ہیں، یہ چار ترجیحات، قومی اتحاد کی بحالی، تمام شعبوں میں پر امن اصول پر استوار فلسطینی گروہوں کی ترجیحات کی بحالی، وسیع البنیاد استقامت کہ جس میں مسلح استقامت کو خاص اہمیت حاصل ہو اور عربی و اسلامی محرکات کے ساتھ باہمی مشورے اور ہم آہنگی کی تقویت پر مشتمل ہیں،اُدھر حماس کے ترجمان حازم قاسم نے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی برادری کو چاہئے کہ وہ غرب اردن کے30 فیصد علاقوں کو مقبوضہ زمینوں میں شامل کرنے سے روکنے کے لئے امریکا اور صہیونی حکومت پر دباو¿ ڈالے اور منصوبے پر عمل درآمد سے روکنے کے لئے سنجیدہ اور عملی اقدام کریں، صرف سیاسی و صحافتی موقف اختیار کرنے پر اکتفا نہیں کرنا چاہئے ، صہیونی حکومت کو بین الاقوامی اتحاد کے مقابلے میں سرکشی کی عادت پڑ چکی ہے۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- اسرائیلی سازشیں ناکام بنائی جائیں،حما س کے عرب واسلامی سربراہان…
اسرائیلی سازشیں ناکام بنائی جائیں،حما س کے عرب واسلامی سربراہان کو خطوط
-
Ilyas - جون 18, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 14
- 0 minute read


































