Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

دنیا دیکھ لے ملت ایران ملکی دفاع کیلئے میدان میں حاضر ہے، ایرانی صدر پزشکیان

تہران : ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ دنیا کو یہ منظر دیکھنا چاہیے کہ ایرانی عوام اپنی عظیم مادرِ وطن کے دفاع، ولی امر مسلمین آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے تجدیدِ عہد اور انقلاب کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ملک بھر میں لاکھوں کی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔
تہران کے آزادی اسکوائر میں اسلامی انقلاب کی 47 ویں سالگرہ کے عظیم اجتماع سے خطاب میں مسعود پزشکیان نے کہا کہ 11 فروری وہ دن ہے جب عوام نے ناانصافی، ظلم اور جبر کے خلاف قیام کیا۔ صدر نے مزید کہا کہ انقلاب کے ابتدائی دنوں سے ہی دشمنوں نے تقسیم پیدا کرنے اور بغاوتیں کرانے جیسے اقدامات کے ذریعے اس نوخیز تحریک کو تباہ کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ماضی میں کچھ گروہوں نے ملک کے وسائل کو لوٹا اور آج دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ ملک چلا سکتے ہیں، جبکہ معزز شہدا کے پاس اپنی جانوں کے سوا کچھ نہ تھا، جو انہوں نے وطن اور قومی وقار کے لیے قربان کر دیں۔ صدر نے داخلی اتحاد اور ہم آہنگی کی ضرورت کو دہراتے ہوئے کہا کہ خطرات، سازشوں اور نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی کوششوں کے مقابلے میں یکجہتی کے سوا کوئی راستہ نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج پہلے سے زیادہ اسلامی انقلاب کے رہبر کی دانشمندانہ رہنمائی کی ضرورت ہے تاکہ مسائل اور اختلافات کو پسِ پشت ڈال کر مختلف آرا کو یکجا کیا جا سکے اور واضح ہدف کی جانب پیش قدمی کی جا سکے۔ صدر نے کہا کہ رہبر کی موجودگی ایک طاقت ہے جس نے تمام چیلنجز کے باوجود نظام اور انقلاب کو مضبوطی کے ساتھ آگے بڑھنے کا موقع دیا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular