
دوحہ : قطر، سعودی عرب اور عرب امارات نے مغربی کنارے میں انیس غیر قانونی بستیوں کو قانونی حیثیت دینے کے فیصلے کو بین الاقوامی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
سعودی وزارت خارجہ نے اسرائیلی منصوبہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے اس کے خاتمے کے لیے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
قطری وزارتِ خارجہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ فلسطینی عوام کے حقوق کی صریح پامالی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ قطر نے ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے بھی اس اقدام کو خطرناک اشتعال انگیزی اور بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا، جو خطے میں منصفانہ اور جامع امن کی کوششوں کو نقصان پہنچاتی ہے۔


































