
واشنگٹن : امریکا اور اسرائیل نے ایران پر حملے کی تیاریاں تیز کردیں۔ اسلحہ اور گولہ بارود کی بڑی کھیپ اسرائیل پہنچا دی گئی۔ اسرائیلی پبلک براڈکاسٹر کان کے مطابق ایک نامعلوم سکیورٹی اہلکار نے کہا ہے کہ اسرائیل امریکا کی ایران کیخلاف کسی بھی نئی کارروائی میں شریک ہوگا اور ایران کے توانائی کے انفراسٹرکچر کو ہدف بنایا جا سکتا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ پیش رفت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کے درمیان گذشتہ روز ہونے والی طویل ٹیلیفونک گفتگو کے بعد سامنے آئی ہے۔ جو تیس منٹ سے زائد جاری رہی۔ چینل بارہ کے مطابق یہ گفتگو ایران کے خلاف ممکنہ نئے فوجی اقدامات کی تیاری کے سائے میں ہوئی اور اسرائیلی فوج کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔
ادھر اسرائیلی چینل تھرٹین کے مطابق امریکی اسلحہ اور گولہ بارود لے کر درجنوں کارگو طیارے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسرائیل پہنچ گئے ہیں۔ فوجی کارگو طیارے جرمنی میں قائم اڈوں سے اسلحہ اور گولہ بارود لے کر پہنچے ہیں۔


































