
لاہور : لاہور میں یوم علیؑ کے جلوس کے روٹ اور گردو نواح میں موبائل فون سروس جزوی طور پر معطل رہے گی۔ محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق یوم علیؑ کے جلوس کو فول پروف سیکیورٹی دینے کیلئے جلوس کے روٹ پر موبائل فون سروس بند رکھی جائے گی جبکہ جلوس کے علاقے میں موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر بھی ایک دن کیلئے پابندی عائد کی گئی ہے۔ جلوس کے روٹ پر پولیس کی نفری تعینات رہے گی جبکہ جلوس میں شرکت کرنیوالے عزاداروں کو بھی جامہ تلاشی کے بعد واک تھرو گیٹ سے گزرنے کے بعد جلوس میں جانے کی اجازت دی جائے گی۔ جلوس کے انتظامات کی مانٹیرنگ کیلئے ڈی سی آفس میں کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیا ہے۔


































