Sun Oct 04, 2026

نماز اللہ سے قریبی تعلق قائم کرنے، محبت، امید، مہربانی اور امن کا جاری چشمہ ہے، ولی امر مسلمین آر اے ایف فئیر فورڈ واقعے میں ایران کے مبینہ کردار سے متعلق برطانوی دعوی مسترد عراق سے امریکی فوج کے انخلا پر جشن اتنے میزائل ہیں کہ دشمن پر کئی سال تک حملے جاری رکھ سکتے ہیں، علی بلالی امریکا نے غیر مسلح ہونے کی تصدیق کے باوجود ایرانی بحریہ کے جہاز پر حملہ کیا، ایران عراق کی اسلامی مزاحمت کا ہتھیار ڈالنے سے انکار، امریکی انخلا کو مزاحمت کی کامیابی قرار دے دیا پاکستان کے افغانستان میں فضائی حملے، 22 شدت پسند ہلاک محسن رضائی کی عرب امارات کو وارننگ، نیتن یاہو کی خفیہ میزبانی پر سخت ردعمل عراق سے 23 سال بعد امریکی افواج کا مکمل انخلا آبنائے ہرمز میں 3 جہازوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا افغانستان کسی بھی ملک میں بد امنی یا عدم استحکام نہیں چاہتا، ترجمان جنگ میں ناکامی کے بعد امریکا اور اسرائیل اب ایران میں اندورنی تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں: مسعود پزشکیاں پاسدارانِ انقلاب کا امریکی عوام کے نام کھلا خط، ٹرمپ پالیسیوں کی مخالفت کا مطالبہ امریکا نے ایران اور روسی اداروں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں ایران امریکا جنگ: یورپی یونین بھی شدید متاثر، فیول امپورٹ بل 100 ارب یورو سے بڑھ گیا

روزانہ کی خبریں

علم اور اخلاق تلوار ہیں، جو جارح دشمن کا ہاتھ کاٹ سکتے ہیں، ولی امر مسلمین

تہران : ولی امر مسلمین آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای نے طلبہ پر زور دیا ہے کہ وہ علم، ہنر اور اخلاق کے حصول پر توجہ دیں۔ انہوں نے تعلیم کو امریکا اور اسرائیل کی جارحیت کے خلاف دفاع کا ذریعہ قرار دیا۔
اسکولوں اور جامعات کے دوبارہ کھلنے کے موقع پر اپنے پیغام میں آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ ایمان اور اخلاق کے ساتھ حاصل کیا گیا علم ایک ایسی فولادی ڈھال ثابت ہوسکتا ہے جو امریکا اور اسرائیل کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے دور میں جب بالادستی کے نظام، خصوصاً ’’مجرم امریکی حکومت اور جعلی صہیونی حکومت‘‘ کی بربریت عروج پر ہے، علم پر مبنی طاقت، تقویٰ اور اخلاق کے ساتھ مل کر ایک فولادی ڈھال اور تلوار کی مانند ہے جو جارحوں کے ہاتھ انسانیت سے کاٹ سکتی ہے۔ یہ پیغام ایران میں نئے تعلیمی سال کے آغاز کے موقع پر جاری کیا گیا۔
رہبرِ انقلاب نے ملک کے مستقبل کی تشکیل میں نوجوان نسل کے کردار پر زور دیا۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ اسکولوں اور جامعات میں اپنے تعلیمی سالوں کو علم میں اضافے، عملی مہارتیں حاصل کرنے اور اپنے خاندان، ہم وطنوں اور معاشرے کے ساتھ تعلق مضبوط بنانے کے لیے استعمال کریں۔ آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ طلبہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ علم کی حدود کو آگے بڑھاتے ہوئے ایران کی ترقی، سائنسی اور تکنیکی پیش رفت میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے طلبہ کو تنقیدی سوچ اور تخلیقی صلاحیتیں پروان چڑھانے کی بھی ترغیب دی، جبکہ قومی شناخت، ثقافتی خودمختاری، فارسی زبان اور اسلامی جمہوریہ کی علامتوں کو برقرار رکھنے پر زور دیا۔ حالیہ جنگ کا حوالہ دیتے ہوئے آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے طلبہ سے کہا کہ وہ ایران کی اسکولوں اور جامعات سے تعلق رکھنے والے ان افراد کو یاد رکھیں جو جنگ میں شہید ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کے دوبارہ کھلنے پر بعض طلبہ، اساتذہ اور یونیورسٹی پروفیسرز کی غیر موجودگی شدت سے محسوس ہوگی۔
ولی امر مسلمین نے کہا کہ شہید ہونے والے طلبہ، پروفیسرز اور اساتذہ کی عدم موجودگی کا غم ہمارے ذہنوں کو نیکی اور بدی، حق اور باطل کے درمیان جاری حقیقی جدوجہد کی جانب متوجہ کرے گا۔ انہوں نے اساتذہ اور یونیورسٹی پروفیسرز کے کردار کو بھی سراہا اور کہا کہ نسل در نسل تعلیم و تربیت میں ان کی خدمات زیادہ قدر و منزلت کی مستحق ہیں۔ آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے اساتذہ کے معاشی حالات سے متعلق خدشات کو تسلیم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کے معاشی حالات بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ نسلوں کے وہ طلبہ جنہوں نے ایران کا دفاع کیا، موجودہ نسل کے لیے مثال بن کر رہیں گے جو اب اسکولوں اور جامعات میں داخل ہورہی ہے۔ رہبرِ انقلاب نے نئے تعلیمی سال کے آغاز پر طلبہ، اساتذہ اور یونیورسٹی پروفیسرز کو مبارک باد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نوجوان نسل سائنس، تعلیم اور قومی ترقی کے میدان میں مزید کامیابیاں حاصل کرے گی.

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular