
اسلام آباد: مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کراچی میں دہشت گردی کے واقعہ میں چینی اساتذہ کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی ہے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ دہشت گردی کا واقعہ پاک چین تعلقات خراب کرنے کی مذموم کوشش ہے، ارض پاک میں دہشت گردانہ عزائم کی تکمیل کے لیے امریکا ایک بار پھر متحرک ہو گیا ہے۔علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہاکہ واقعہ کے ذمہ داران کی پشت پر امریکہ، بھارت اور اسرائیل کھڑے ہیں،
پاکستان کسی نئی آزمائش کا متحمل نہیں بیرونی قوتوں کی دخل اندازی کا مکمل خاتمہ ناگزیر ہے،
سی پیک کی تکمیل میں رکاوٹیں ڈالنے کے لیے امریکا اپنے حواریوں کے ذریعےمتحرک ہو چکا ہے.


































