
کراچی : کراچی میں سپر ہائی وے پر جمالی پل کے قریب فائرنگ سے معروف نوحہ خواں اسد آغا زخمی ہوگئے۔ اسد آغا انچولی میں میلاد بی بی فاطمہ زہرہ (س) میں منقبت خوانی کے بعد نیو رضویہ سوسائٹی جارہے تھے۔ تفتیشی حکام نے بتایا کہ ملزمان نے اسد آغا کو تعاقب کے بعد نشانہ بنایا۔ ان کے ساتھ لوٹ مار کی کوئی کوشش نہیں کی گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کی جائے وقوعہ سے 30 بور کا ایک ہی خول ملا ہے۔ گولی ونڈ اسکرین کے نیچے سے ہوتی ہوئی اسد آغا کے ہاتھ پر لگی، گاڑی کنٹرول سے باہر ہوکر کچے میں اتر گئی جس سے اسد آغا کے اسٹیرنگ سر پر لگنے سے چوٹ آئی۔


































