
کراچی : کراچی کے علاقے ماڑی پور میں حساس ادارے اور سی ٹی ڈی کی کارروائی میں صدر بم دھماکے کا مرکزی ملزم ساتھی سمیت ہلاک ہوگیا۔ جبکہ کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد موقع سے فرار ہوگیا، جس کی تلاش کا عمل جاری ہے۔ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت اللّٰہ ڈنو اور نواب کے نام سے ہوئی ہے، دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔ انچارج سی ٹی ڈی مظہر مشوانی نے کہا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے ملنے والے بیگ میں دھماکا خیز مواد تھا، اس لیے بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کیا گیا۔ دہشت گردوں کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔


































