
امامیہ ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی، کراچی کی جانب سے حجتہ السلام مولانا سید فرخ عباس رضوی کی زیر نگرانی ملیر کی سب سے بڑی اور منظم ترین اجتماعی قربانی کا اہتمام بالمقابل شادمان ٹاؤن کمیونٹی سینٹر، نزد کالا بورڈ برف خانہ ملیر میں کیا گیا۔ حفظان صحت اور شریعت کے اصولوں کے مطابق سینکڑوں حصہ داروں نے سنت ابراہیمی کی ادائیگی کی۔ شہر کی تمام سیاسی و سماجی تنظیموں سمیت ضلعی و ٹائون میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کو دورے کی دعوت پر ضلع کورنگی ماڈل کالونی ٹاؤن چئیرمن ظفر احمد خان، وائس چیئرمین فیصل باسط، TMC فوکل پرسن اسد زیدی، چئیرمین UC 05 طلحہ خان، مرکزی رہنماء پاکستان پیپلز پارٹی امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ NA 239 سید عمران حیدر عابدی، ٹاؤن آرگنائزر ملیر ایم کیو ایم پاکستان محمد فہیم اجمیری، حق پرست رکن صوبائی اسمبلی PS 93 محمد حمید الظفر اور نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی NA 239 سید نِیئر رضا زیدی، امیر جماعت اسلامی ضلع ملیر توفیق الدین صدیقی، ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید احسن عباس، مرکزی جنرل سیکریٹری تنظیم عزا پاکستان سید شہزار علی رضوی رکن مرکزی ایڈہاک کمیٹی سید اظہار حسین، سیکریٹری نشرو اشاعت مرکزی تنظیم عزاداری پاکستان یاسر حسین موسی، کورڈینیٹر ضلع ملیر جعفریہ الائنس پاکستان سید ثمر زیدی، خطیب دربارحسینی سینئر عالم دین سید کوثر عباس نقوی، معروف عزادار و سماجی رہنماء اوسجہ حیدر رضوی اور معروف عزادار و سماجی رہنماء سید عارف حسین زیدی نے وفود کے ہمراہ قربان گاہ کا دورہ کیا۔ IEWS کی جانب سے حیدر رضوی، عون کاظم، یاسر رضوی ،عاطف علی اور علی حمزہ نے مہمان گرامی کا استقبال کیا اور قربان گاہ کا دورہ کروایا اور قربانی کے متعلق تمام تر تفصیلات سے آگاہ کیا۔ تمام مہمان گرامی نے ادارے کی اس کوشش کو بھرپور سراہا اور حوصلہ افزائی کی۔


































