Fri Oct 16, 2026

ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان

روزانہ کی خبریں

کراچی: یوم انہدام جنت البقیع پر آئی ایس او طالبات کا پریس کلب پر احتجاج

کراچی : یوم انہدام جنت البقیع پر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن طالبات کے زیراہتمام کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے میں خواتین سمیت بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر امریکا مردہ باد، اسرائیل نا منظور، آل سعود کی دہشت گردی مردہ باد سمیت جنت البقیع اور جنت المعلیٰ میں موجود اہل بیت رسولﷺ اور صحابہ کرام ؓکے مزارات مقدسہ کی از سر نو تعمیر کا مطالبہ کیا۔اس موقع پر مظاہرین نے مردہ باد امریکا اور اسرائیل نامنظور سمیت آل سعود کی دہشت گردی کے خلاف فلک شگاف نعرے بلند کئے۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ روضہ رسول ﷺ اور جنت البقیع کے دفاع کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے دریغ نہیں کریں گے، مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کے پس پردہ عناصر اقتدار کی ہوس میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کو بھی داؤ پر لگا چکے ہیں، اہل بیت اطہارؑ اور صحابہ کرامؓ کے مزارات کو منہدم کرنا دنیا کی سب سے بڑی دہشت گردی ہے، 1925 میں اہل بیت رسول ﷺ اور جلیل القدر صحابہ کرامؓ کے مزارات مقدسہ کو منہدم کرکے جس دہشت گردی کا آغاز کیا تھا آج اسی دہشت گردی کے تحت ایک بار پھر وہی دہشت گرد کعبۃ اللہ اور روضہ رسول اکرم ﷺکو بھی نشانہ بنانا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ مسلمان بیدار ہیں اور دنیا کی کسی طاقت کو بھی خواہ وہ اندرونی ہو یا بیرونی دوبارہ تاریخ نہیں دہرانے دیں گے جبکہ مقررین نے اپنے خطاب میں یہ بھی کہا کہ کعبۃ اللہ اور روضہ رسول (ص) کے لئے ملت جعفریہ کا بچہ بچہ اپنی جانوں کا نذرانہ دینے کے لئے تیار ہے، انہوں نے حکومت پاکستان سمیت عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ جنت البقیع اور جنت المعلیٰ میں ازواج رسول اکرمﷺ اور اہل بیت رسول (ص) سمیت صحابہ کرام ؓکے مزارات مقدسہ کی از سر نو تعمیر میں اپنا مثبت کردار ادا کرے۔

مزید پڑھیے

Most Popular