
کراچی: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے عالمی یوم القدس کی تشہیری و آگاہی مہم جاری ہے۔ اس سلسلے میں تین تلوار کراچی پر طالبعلموں نے مظاہرہ کیا۔ منفرد احتجاجی مظاہرے میں ہر عمر اور جماعت کے طلبہ شریک ہوئے۔ شرکائے احتجاج نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے. جن پر فلسطین کی حمایت اور غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے غاصب صیہونی ریاست کیخلاف اور فلسطینی مقاومت کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔ شرکائے مظاہرین نے عوام کو جمعتہ الوداع عالمی یوم القدس ریلی میں شرکت کی دعوت بھی دی۔ جو کہ رمضان المبارک کے آخری جمعے کو ایم اے جناح روڈ پر نمائش تا تبت سینٹر نکالی جائے گی۔ کراچی سمیت ملک بھر میں امریکی اور اسرائیلی مظالم سے آگاہی کے لیے سیمنار، کانفرنس اور اشاعتی مہم بھی جاری ہے۔


































