Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

کراچی: تحریک آزادی القدس کے تحت بفرمان امام خمینیؒ مرکزی آزادی القدس ریلی، عاشقان بیت المقدس کی بھرپور شرکت

چند شر پسند عناصر ملک میں اسرائیل جیسی ناجائر ریاست کو قبول کرنے کیلئے زمینہ و ماحول سازی کر رہے ہیں، ہم ان کو بتا دینا چاہتے ہیں، پاکستانی غیور عوام کبھی اسرائیل کو قبول کرنے کی اجازت نہیں دیگی، کیونکہ یہ سرزمین نہر سے بہر تک فلسطینوں کی ہے، ان خیالات کا اظہار آئی ایس او کے مرکزی صدر حسن عارف سمیت شیعہ و سنی علماء کرام، سیاسی مذہبی رہنماؤں نے تحریک آزادی القدس پاکستان کے تحت نمائش تا تبت سینٹر تک نکالی جانے والی مرکزی آزادی القدس ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
مرکزی آزادی القدس ریلی کا آغاز نمائش چورنگی مزار قائد سے ہوا، ریلی میں خواتین، بچوں، بزرگوں سمیت ہزاروں کی تعداد میں عاشقان بیت المقدس نے شرکت کی۔ القدس ریلی تبت سینٹر پہنچ کر جلسے میں تبدیل ہوگئی، اس موقع پر آئی ایس او کے مرکزی صدر حسن عارف، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکریٹری علامہ ناظر عباس تقوی، پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر و سابق وفاقی وزیر سید علی زیدی، جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر مسلم پرویز و دیگر نے خطاب کیا۔ مقررین نے پاکستانی اشیاء کی اسرائیل درآمد پر بھی شدید غم و غصہ کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت نے اس خبر کی تردید کر دی ہے، لیکن ان عناصر کے خلاف کوئی عملی اقدام نہیں کیا گیا، جو اس سازش میں ملوث ہیں اور نہ ہی ان شہریوں سے باز پرس کی گئی، جو پاکستانی پاسپورٹ پر اسرائیل کا دورہ کرکے آئے ہیں۔ مقررین نے کہا کہ امریکا دہشتگردی کا بانی اور موجد ہے، جبکہ لاکھوں مظلوم فلسطینیوں کا خون بھی امریکی ہاتھوں پر ہے، اسرائیل مظلوم فلسطینیوں کا قتل عام کر رہا ہے، جبکہ امریکا اسرائیل کو اربوں ڈالر کا اسلحہ فوجی مدد کے نام پر دے کر مظلوم انسانیت کے قتل عام کا مرتکب ہو رہا ہے۔
مقررین نے کہا کہ سلام ہو امام خمینیؒ پر جنہوں نے جمعتہ الوداع کے روز عالمی یوم القدس منانے کا اعلان کرکے فلسطین کے قضیہ کو ہمیشہ کیلئے زندہ کر دیا اور امریکی و اسرائیلی سازشوں کو خاک میں ملا دیا۔ مقررین نے کہا کہ آج دنیا بھر میں ناصرف مسلمان بلکہ ہر ذی شعور انسان غاصب صہیونی ریاست اور اسکے سہولت کار امریکا کی جنایت کاریوں اور دہشتگردی کے خلاف آواز بلند کر رہا ہے اور یہ آواز وقت کے ساتھ ساتھ مزید بلند ہوتی چلی جائے گی۔ مقررین کا مزید کہنا تھا کہ قبلہ اوّل بیت المقدس سمیت پورے مقبوضہ فلسطین کی آزادی ناگزیر ہے اور دنیا کی کوئی طاقت اسرائیل کی نابودی اور فلسطین کی آزادی کو نہیں روک سکتی۔ اس موقع پر شرکاء نے امریکا مردہ باد، اسرائیل نامنظور، فلسطین کی آزادی تک جنگ رہے گی، اسرائیل کی نابودی تک جنگ رہے گی، پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے اور امریکی و اسرائیلی پرچم سمیت بھارتی پرچم بھی نذر آتش کئے گئے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular