Fri Oct 16, 2026

صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی

روزانہ کی خبریں

کراچی: آئی ایس او کے تحت یوم القدس کے سلسلے میں 14 رمضان المبارک کو آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہوگی

کراچی : امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی نے عالمی یوم القدس کی مناسبت سے 14 رمضان المبارک کو منعقد ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس کی دعوتی مہم شروع کردی ہے۔پہلےمرحلے میں آئی ایس او کراچی کے وفد نے ڈویژنل ڈپٹی جنرل سیکریٹری محمد رضوی کی سربراہی میں عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری یونس بونیری اور سابق صدر کراچی بار ایسوسی ایشن حیدر امام رضوی سے ملاقات کی اور انہیں کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ دونوں رہنماؤں نے آئی ایس او کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے اپنی شرکت کی یقین دہانی بھی کروائی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آئی ایس او کے رہنماؤں نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد کا مقصد عالم اسلام کے مشترکہ مسئلہ یعنی مسئلہ فلسطین کے حق میں اور غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کے خلاف اور پاکستان سمیت عالم اسلام میں امریکی و صہیونی سازشوں کو بے نقاب کرنے کیلئے تمام سیاسی و مذہبی قیادت کو ایک چھتری تلے لانا ہے، تاکہ فلسطین کے حق میں اور صیہونی و امریکی جنایت کاریوں کے خلاف پاکستان سے بھی ایک موثر آواز اٹھ سکے۔

مزید پڑھیے

Most Popular