Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

کابل: معروف عالم اور استاد شیخ سردار ولی ثاقب قتل

کابل : افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مسلح افراد نے معروف عالم اور استاد شیخ سردار ولی ثاقب کو قتل کردیا۔ شیخ سردار ولی ثاقب کو کابل کے علاقے کوٹ سانگی میں گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔شیخ سردار ولی ثاقب کا تعلق مشرقی صوبے ننگر ہار کے ضلع خوگیانو سے ہے۔وہ جلال آباد میں نارنج باغ دارلعلوم مدرسے میں عالم اور استاد تھے۔ ان کی میت ننگر ہار لے جائی گئی اور وہیں سپرد خاک کردیا گیا۔ طالبان ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے شیخ ولی ثاقب کے قتل کی تحقیقات کروانے کا اعلان کیا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ علمائے کرام کا قتل ان بد عنوان عناصر کا کام ہے جو مسلمانوں کے درمیان انتشار کے بیج بونا چاہتے ہیں۔ ان بد عنوان عناصر کو تلاش کر کے ان کے جرم کی سزا دینی چاہیے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular