
کابل : افغان دارالحکومت کابل میں کرنسی مارکیٹ میں دھماکے سے 15 افراد زخمی ہوگئے۔ کرنسی کا بازار سرائے شہزادہ کابل کے مرکزی علاقے میں واقع اہم اقتصادی مرکز ہے۔ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ دھماکے کے فوری بعد طالبان اہلکاروں نے مارکیٹ کو گھیر لیا۔ دھماکے کی نوعیت واضح نہیں ہوسکی۔


































