
روم: اٹلی کے وزیر خارجہ انٹونیو تاجانی نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک اقوام متحدہ کی فلسطینیوں کے لیے امدادی ایجنسی ‘انروا’ کے لیے اپنی فنڈنگ کو بحال کر رہا ہے۔ انہوں نے اس امر کا اعلان فلسطینی اتھارٹی کے وزیر اعظم محمد مصطفیٰ کے ساتھ ملاقات کے بعد کیا ہے۔اٹلی نے ‘انروا’ کے لیے فنڈنگ غزہ میں اسرائیل کی جنگ کے عین عروج کے دنوں میں اس وقت روکنے کا اعلان کیا تھا جب اسرائیل نے ‘اونروا’ کے غزہ میں کام کرنے والے 13 ہزار کارکنوں میں سے 12 پر الزام لگایا تھا کہ وہ مبینہ طور پر سات اکتوبر کو اسرائیل پر ہونے حملے میں ملوث تھے۔


































