Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

اسرائیل کا لبنان کے جنوبی سرحدی علاقے میں کیمیائی مواد کا چھڑکاؤ

بیروت : اسرائیلی فوج نے لبنان کے جنوبی سرحدی علاقے میں کیمیائی مواد کا چھڑکاؤ کردیا۔ اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہےکہ کیمیائی مادے کے اسپرے کے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں ۔ لبنان کے صدر جوزف عون نے جنوبی لبنان پر زہریلے مادے کے چھڑکاؤ کو اسرائیل کا ماحولیاتی جرم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ خطرناک طرزِ عمل زرعی زمینوں، شہریوں کے روزگار، صحت اور ماحول کو شدید خطرات سے دوچار کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی اقدام لبنانی شہریوں، ان کی زمین اور ماحول کے خلاف کھلی جارحیت ہے۔ انہوں نے متعلقہ سرکاری اداروں کو سفارتی اور قانونی سطح پر تمام ممکنہ اقدامات کی ہدایت کی۔
اقوام متحدہ کے ترجمان برائے انسانی حقوق ثمین الخیتان نے کہا کہ اگر کیمیائی مواد کے اسپرے کی رپورٹس درست ثابت ہوئیں تو یہ بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت سنگین خدشات کو جنم دیں گی۔ ترجمان نے مطالبہ کیا کہ اسرائیلی طیاروں کی جانب سے اسپرے کیے گئے مادوں کی نوعیت اور ان کے شہری آبادی اور ماحول پر اثرات جاننے کے لیے شفاف اور فوری تحقیقات کی جائیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular